اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی۔ابنا۔ ریڈیو تہران کی رپورٹ کے مطابق بارودی مواد پشاور کے علاقے چمکنی میں شاہ پور چوکی کے قریب دو بوریوں میں رکھا گیا تھا، جس کا کل وزن ساٹھ کلو گرام تھا۔ پولیس کے مطابق ایک خود کش جیکٹ بھی برآمد کی گئی ہے جس میں 10 کلوگرام بارودی مواد نصب تھا۔ دوسری جانب پاکستان کےصوبہ خیبر پختونخوا کے ضلع ڈیرہ اسماعیل خان میں جیل توڑنے کے مرکزی منصوبہ ساز اور کالعدم تحریک طالبان پاکستان کا اہم کمانڈر حکمت اللہ عرف متی پولیس مقابلے میں ہلاک ہوگیا۔ موصولہ رپورٹ کے مطابق پولیس نے اتوار کو بتایا کہ اس دہشت گرد کے حوالے سے خفیہ اطلاع ملنے پر کولاچی علاقے میں آپریشن کیا گیا، جہاں حکمت اللہ نے سیکیورٹی فورسز پر فائرنگ کر دی۔ پولیس کی جوابی فائرنگ سے کالعدم تحریک طالبان کا اہم کمانڈر ہلاک ہو گیا۔ کولاچی پولیس کا دعوی ہے کہ حکمت اللہ کا ناصرف ڈیرہ اسماعیل خان میں جیل توڑنے کے واقعہ میں اہم کردار تھا بلکہ وہ کولاچی کے لونی علاقے میں متعدد حملوں میں بھی مطلوب تھا۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۲۴۲